لاہور ہائیکورٹ

بچوں کو سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 3مارچ تک ملتوی ،ڈی جی ایف آئی اے کو پیش ہونے کا حکم

لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 3مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے خاتون زینب مرزا کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالتی حکم پر ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب عدالت پیش ہوئے ۔فاضل عدالت نے استفسار کیا ڈی جی ایف آئی اے کیوں پیش نہیں ہوئے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے تین روزہ میڈیکل چھٹی پر ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے تین مارچ کو ہائیکورٹ آنا ہے۔

فاضل عدالت نے کہا کہ کیا پھر ڈی جی ایف آئی اے کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی۔جی اس وقت تک ان طبیعت ٹھیک ہوجائے گی۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایاگیا کہ شکایت کو ہیڈ کوارٹر کی سطح پر مانیٹر کرتے ہیں ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ جو جواب آیا ہے اس پر دستاویزات منسلک نہیں ہیں۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوںاور تفصیلی جواب بھی جمع کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں