بورے والا

بورے والا:فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر بورے والا میں مکمل ہڑتال

بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر بورے والا میں مکمل ہڑتال،کاروباری مراکز بند،احتجاجی جلسہ اور ریلی،سینکڑوں شہریوں کی شرکت،

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران،مرکزی علماءکونسل اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کی کال پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی جبکہ گول چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس سے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے بیٹے چوہدری اسامہ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سنیئر نائب صدر مرکزی علماءکونسل حافظ محمد ابوسفیان حنفی،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کاشف مقبول جٹھول،امیر جماعت اسلامی عبدالوحید خالد،

پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف محمد ریاض کھوکھر،پی ٹی آئی راہنما چوہدری اعجاز اسلم،غلام مصطفےٰ بھٹی،حاجی محمد شریف بھٹی،خطیب مرکزی جامعہ مسجد مولانا یاسر راشدی،لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ریاض،اے ٹی آئی پنجاب کے سابق ناظم ملک ثاقب اعوان،کاشف بھٹی،عثمان جمیل بھٹی،مسیحی راہنماءنذیر رندھاوا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی شرمناک اقدام ہے جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا قتل کیا ہے پوری مسلم امہ اس شرمناک اقدام پر سراپا احتجاج ہے ان خاکوں کی اشاعت کی تائید کرنے والا فرانسیسی صدر واجب الاقتل ہے

مقررین نے کہا کہ ہم ناموس رسالت پر مٹنے والے آقا دو جہاں کے غلام آج سے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں فرانس کے خلاف نکالی گئی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر آ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی احتجاجی جلسہ میں صدر بار نوید احمد چیمہ،ڈپٹی کنونیئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،ڈائریکٹر جناح کالج احمد کامران تھہیم،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد،عارف بازار کے صدر عاطف چوہدری،شیخ اعظم سلطان اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں