بنگلہ دیش

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

ڈھاکہ(عکس آن لائن) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی۔ 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم کو افغان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں