بندگوبھی

بندگوبھی میں وٹامن اے سی معدنی نمکیاتلوہا چونا فاسفورس کافی مقدار میں پائے جانے کے باعث پھول گوبھی سے زیادہ غذائیت ہوتی ،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن):بندگوبھی میں وٹامن اے سی معدنی نمکیاتلوہا چونا فاسفورس کافی مقدار میں پائے جانے کے باعث پھول گوبھی سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے لہذا کاشتکار پھول گوبھی کیساتھ ساتھ بندگوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ بندگوبھی کا زیادہ تر استعمال بطور سلاد کیاجاتاہے جبکہ بندگوبھی کی کامیاب کاشت کے لئے سردمرطوب آب و ہواموزوں رہتی ہے اسلئے اس کی کاشت کے لئے زرخیزمرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدار میں موجودہ ہوکا انتخاب کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ بندگوبھی کی پنیری کوکھیت میں منتقل کا وقت بہت تھوڑا ہے اسلئے پنیری کو شام کے وقت کھیت میں لگائیں تاکہ پودے رات کے وقت اچھی طرح جڑ پکڑسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اس روز صبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کی جائے تاکہ پودے نکالتے وقت ان کی جڑیں نہ ٹوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ پودا لگاتے وقت جڑکے نزدیک سے اچھی طرح دبادیں تاکہ پودا جلدی جڑپکرنے نیزپودوں کو کھیت میں 40سے 45سینٹی میٹرکے فاصلہ پرلگائیں اورفورا آبپاشی کردیں۔انہوں نے کہا کہ نرسری کی منتقلی کے 15دن بعد کھیت میں مرے ہوئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگادیئے جائیںفصل کی آبپاشی 15 دن کے وقفہ سے کرنے سمیت کاشت کے ایک ماہ بعد گوڈی کرنے کے بعد آبپاشی کرنے سے پہلے8کلوگرام امونیم سلفیٹ یا 40کلوگرام یوریاکھاد فی ایکڑ استعمال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں