بلوچستان

بلوچستان کے علاقے چاغی میں جاری مواصلات اور تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں جاری مواصلات اور تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایچ ای سی اور این ایچ اے کے حکام نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور چاغی میں جاری منصوبوں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ کوچاغی میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور عمرخان سنجرانی منرل یونیورسٹی نوکنڈی کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ایچ ای سی حکام نے کہا کہ منرل یونیورسٹی کی عمارت اور ڈیزائن سے متعلق ٹینڈر رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا،ٹینڈر کے ایوارڈ کے تین ماہ کے اندر ڈیزائن کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی،نوکنڈی سے ماشکیل اور دالبند ین سے زیارت بلا نوش کی سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کر دیئے جائیں گے ،ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی کام کا آغا ز کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل کے دوران معیار کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں