جان اچکزئی

بلوچستان کی نگراں حکومت انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوگی، جان اچکزئی

کوئٹہ (عکس آن لائن)صوبائی نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نگراں حکومت انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

جان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے انٹرویو کے تناظر میں یقین دہانی کروائی ہے کہ نگراں صوبائی کابینہ کے ارکان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر الیکشن کمیشن کے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی میں حصہ نہیں لیں گے اور بلوچستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ کسی کو انتخابی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ہم تعمیری تجاویز کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں نگراں حکومتی ارکان کی سیاسی وابستگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں