مولانا فضل الرحمن

بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے بدولت آج پوری قوم امن سے رہ رہی ہے، بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

جمیعت علماءاسلام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شہدا کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر اس طرح کی کارروائیوں سے افواج پاکستان کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اورفوج کے جوانوں کی قربانیوں کے بدولت آج پوری قوم امن سے رہ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں