کھیرے کی کاشت

بلند ٹنل میں کھیرے کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نےٹنل ٹیکنالوجی کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ بلند ٹنل میں کھیرے کی کاشت فوری طورپر مکمل کرلیں ، فصل کی کاشت کےلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں ، فصل کی کاشت سے پہلے گوبرکی گلی سڑی کھاد10تا15ٹن فی ایکڑکے حساب سے کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں ملادیں اور بعدمیں آبپاشی کردیں،

وترآنے پردو سے تین دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکرزمین کو اچھی طرح نرم اوربھربھراکرلیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجد نے بتایا کہ بلند ٹنل میں زمین کی تیاری کے وقت ساڑھے چار بوری ڈی اے پی اور چار بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑاستعمال کریں ، کاشت سے پہلے زمین کو روانی کریں وترآنے پراڑھائی سے تین میٹرکے فاصلہ پر پٹریاں بنانے کےلئے نشان لگائیں،

شرح بیج ایک کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں بلند ٹنل میں پودوں کا درمیانی فاصلہ 22سینٹی میٹر سے 30سینٹی میٹراور قطاروں کا فاصلہ 90سینٹی میٹررکھیں، ٹنل میں کاشتہ کھیرے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے سب سے بہترطریقہ کالے پلاسٹک کا استعمال ہے جس کومچ کہاجاتاہے پٹریوں کو کالے پلاسٹک سے ڈھانپ دیاجاتاہے اورپودالگانے والی جگہ پر سوراخ کو بیج لگایاجاتاہے ، ٹنل میں آبپاشی کا موزوں ترین ذریعہ ڈرپ اریگیشن ہے اس سے پیداوار میں قابل قدراضافہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں