میئر کراچی

بلدیہ کراچی کے پاس اختیارات تو ہیں مگر وسائل نہیں ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہماری مدد کرنا ہوگی،مرتضیٰ وہاب

کراچی (عکس آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضی وہاب نے بھی فنڈز نہ ہونے کا رونا رو دیا۔

مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ کراچی کے پاس اختیارات تو ہیں مگر وسائل نہیں ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہماری مدد کرنا ہوگی۔میئر کراچی نے کہا کہ نعمت اللہ اور مصطفی کمال کے دور میں وفاق نے کراچی کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے تھے، پیپلز پارٹی شہری کی ترقی کیلیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کئی سالوں سے مالیاتی بھنور میں پھنسی ہوئی ہے، گرانٹ کی شکل میں ملنے والے پیسوں کا 95 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں نکل جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو بھی میئر بنا اس نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے گرانٹ کی توقع کی، اتنا اسپیس نہیں بچتا کہ پیسے ڈیولپمنٹ میں لگا سکیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ریونیو بڑھانے کیلیے ٹیکسین رجیم کو ریشنل طریقے سے اپلائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں