فردوس عاشق

بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں، اپنی کرپشن زدہ ادا وں پر غور کریں، فردوس عاشق

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں، اپنی کرپشن زدہ ادا وں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں، بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہا سرکاری وسائل سے کیے گئے جلسے عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیہ کو زمین بوس کیا، ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں ؟ ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں