شہباز گل

بلاول زرداری کا فرانس سے متعلق قرارداد سے بھاگ جانا اپنے آپ میں ایک کہانی ہے، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ بلاول زرداری کا فرانس سے متعلق قرارداد سے بھاگ جانا اپنے آپ میں ایک کہانی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ کیا زرداری صاحب نے پہلی بڑی دیہاڑی فرانس کی آبدوزوں میں تو نہیں ماری تھی؟ اس حساب سے بلاول صاحب کو دنیا کے آدھے سے زیادہ ملکوں پر بات چیت کے موقع پر فرار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جب گاجریں کھائیں تو پیٹ میں درد تو ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے فرانسیسی سفیر کی واپسی کی قرارداد کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں