ترجمان پنجاب حکومت

بلاول زرداری نے خودکو مریم صفدر اور مولانافضل الرحمان کے نرغے سے نکال لیا ہے’ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے خودکو مریم صفدر اور مولانافضل الرحمان کے نرغے سے نکال لیا ہے ، مریم صفدرکی اقتدار والی کمیٹی اب کبھی نہیں نکلے گی ،سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف بڑی جماعت بن کرابھرے گی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خودکو غیراعلانیہ طور پر پی ڈی ایم سے الگ کرلیاہے اوراس کی قیادت کا اجلاسوں میں شریک ہوناصرف رسمی کارروائی ہے ۔ اگر مریم صفدر اور فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں کوئی عزت اوروقار ہوتاتو انہیں کبھی بلاول زرداری کی پیروی نہ کرنا پڑتی ، فضل الرحمان اورمریم صفدر کی سیاست اب دوسروں کی مرہون منت ہے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہاک ہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا تھالیکن اب ان کی مال کمانے کی تمام سکیمیں ناکام ہونے جارہی ہیں جس کاانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کئی دہائیوں بعد مولانافضل الرحمان کو بھی اپنی جیب سے اخراجات کرنا پڑرہے ہیں اس لئے اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں