خواجہ سعد رفیق

بلاول بھٹو ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے’ سعد رفیق

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹوصاحب آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں ،میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا،انگریز کی نہ ہی ایوب خان اور یحی کی کاسہ لیسی کی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتائیں ہیں،بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دے دی،ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا،مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں، جسمانی تشدد سہا، والدہ کی جان گئی۔

انہوںنے کہا کہ عمران، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتایاہے ،بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے،ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں