وزیر خارجہ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سنگاپور کے ہم منصب کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29ویں آسیان ریجنل فورم پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے وزیر خارجہ ووین بالاکرش سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ اور دیگر امور ہائے باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا اور خطہ کی عمومی صورتحال اور امن و استحکام کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں کی جانب سے اقتصادی روابط پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات کا مرکزی ستون قرار دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی تعاون اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے سنگاپور کے ہم منصب سے یہ ملاقات 29واں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوذذڈیا میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں