فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو نے بی بی شہید کے فلسفہ امن کو ملیامیٹ کر دیا ،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر ، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، فضل الرحمان اداروں کو متنازعہ بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں ، بلاول بھٹو نے طالبان کے جھنڈے والے جتھوں میں شرکت کر کے بی بی شہید کے فلسفہ امن کو ملیامیٹ کر دیا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنے گھناﺅنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کےلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جتھوں بھرے طالبان کے جھنڈے اٹھائے اجتماع میں شرکت کر کے بی بی شہید کے فلسفے سے غداری اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانی کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، وہ دھرتی کے سچے بیٹے اور قومی ہیرو ہیں۔ انہو نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب اپنی ذات اور اداروں کے مستقبل کے آگے نہ دیکھنے والے کرپشن کنگز آپ کو اپنے مقاصد اور مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں، آپ مال پانی بچاﺅ گروہ کے ہاتھوں قربانی کا بکرا کیو بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا کہ مولانا کاایک ہی ایجنڈا ہے ،”سانوں وی کھڈاﺅ نہیں تے کھیڈ مکاﺅ“ فضل الرحمان قوم سے اقتدار کی محرومی کا بدلہ نہ لیں جبکہ پاکستان کی عوام اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمان پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں، مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس، وانا وار ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں، اداروں کو متنازعہ بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں