بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم کو ساتویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کو ان کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم مرحوم سیاست میں تحمل، رواداری اور ثابتقدمی کے امین تھے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مخدوم امین فہیم فکرِ بھٹو سے ناطہ جوڑنے کے بعد زندگی کی آخری گھڑی تک اس پر کاربند رہے۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مخدوم امین فہیم مرحوم کی ملک و قوم اور پارٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی کارکنان و عہدیداران مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں