بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری کا چارسدہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں پر حملے کرنے والے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔بلاول ہائوس سے جاری بیان کیمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس چوکیوں پر مسلسل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بہادر پولیس اہلکار اور افسر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں پختونخوا پولیس کے خاندانوں سے ہیں جن کے پیارے عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس بہادری کے ساتھ وطن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے پولیس کے شہید جوان کے لئے بلند درجات اور زخمیوں کے لئے بھی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں