ہما علی

بطور پروڈیوسر فلم بنانے کی کوشش سے ساری زندگی کیلئے سبق مل گیا ہے’ ہما علی

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر ایک فلم بنا نے کی کوشش سے ساری زندگی کیلئے سبق مل گیا ہے ،میری سرمایہ کاری کو برباد کیا گیا اور جان بوجھ کر میرے پراجیکٹ کو فلاپ کیا گیا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ میرے ساتھ جو واقعہ ہوا ہے اس کے بعد دلبرداشتہ ہو کر آئندہ کبھی سرمایہ کاری نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں پر ایسے لوگ ہیں جو یہ نہیں سوچتے کہ نئی سرمایہ کاری آنے سے ہماری انڈسٹری پھلے پھولے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کسی نہ کسی طرح صرف ان کی جیبیں بھر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا کیونکہ بیان بازی کرنے والے تو درجنوں کے حساب سے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں