مفتاح اسماعیل

بطور وزیر خزانہ سرکار سے تنخواہ نہیں لی ، نہ پٹرول اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کہ بطور وزیر خزانہ سرکار سے تنخواہ نہیں لی ، نہ پٹرول اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ وزارت کے دوران ملک کا مفاد ہر وقت ملحوظ خاطر رکھا اور ملک کی خاطر سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیلاب کے بعد فنڈز کیلئے دن رات محنت کی، عالمی امدادی اداری کوسیلاب میں 6ارب ڈالرفراہم کرنے پرآمادہ کیا۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی بینک سے 2ارب ڈالر سیلاب کے لیے مل سکتے ہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک سیڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکا انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم نےآئی ایم ایف کو رعایت دینے پر منایا ہے، آئی ایم ایف سےآئندہ2 قسطیں اکٹھی مل سکتی ہیں۔ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ سرکار سے تنخواہ لی نہ پٹرول اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں