حسان خاور

بزدار حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے’حسان خاور

لاہور (عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بزدار حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ بزدار حکومت لاہور کے داخلی اور خارجہ راستوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرہی ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار آج سگیاں روڈو شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،

عوامی خدمت سے جڑے اس منصوبے پر 4ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ منصوبہ 8ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا جبکہ منصوبے کی تکمیل سے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔حسان خاور نے کہا کہ بزدار حکومت صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے، پنجاب حکومت ریکارڈ ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں سے اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کا تاریخی ترقیاتی بجٹ پیش کیا، پنجاب کا چپہ چپہ بلا تفریق ترقی سے پھل پھول رہا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے، بزدار حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ہی انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسانی زندگی کو بہترین بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، فوٹو شوٹ سرکار کی طرح دکھاوے پر نہیں بلکہ اصل ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب دورہ روس سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی عزت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی سیاست میں ایک اہم درجہ پاچکا ہے، کپتان کی قیادت میں خودی اور خودداری کے پیکر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ آصف زرداری کا مشن لاہور ناکامی کی طرف گامزن ہے، پی پی پی پچ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس بار بھی بارہویں کھلاڑی بنے ہوئے ہیں، آل کرپٹ اتحاد کپتان کی ملک سے وفادار اور ایماندار حکومت کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں