صوبائی وزیر اطلاعات

بزدارحکومت نے ریلیف پیکج کا دائرہ کارمزید بڑھا دیا، صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور (عکس آن لائن ) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 1400 سے 3000 روزانہ ہوگئی ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چھ سو بیس ملین روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ بزدار حکومت نے ریلیف پیکج کا دائرہ کار بھی اٹھارہ لاکھ سے پچیس لاکھ خاندانوں تک بڑھا دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کی کورونا ٹیسٹنگ استعداد چودہ سو سے تین ہزار روزانہ ہو گئی ہے،اور آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے گوجرانوالہ، گجرات،منڈی بہاوالدین،جہلم اور سیالکوٹ میں فیلڈ اسپتال آپریشنل ہوگئے ہیں،ان فیلڈ اسپتالوں کی مجموعی استعداد 1450 بستروں پر مشتمل ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بزدارحکومت صوبے میں صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں