چوہدری سرور

بر طانیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے میں کردار ادا کرے،چوہدری سرور

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اراکین برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔چوہدری محمد سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ برطانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور خط سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بر طانیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بدتر ین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کا بھی قتل کر رہا ہے، عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے خط میں تحریر کیا کہ نر یندر مودی مسلمانوں اور کشمیر یوں پرظلم کی انتہا کر رہا ہے دنیا اس بات کا نوٹس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں