بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار

لندن (عکس آن لائن ) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی شخصیات کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، برطانوی وزیراعظم میں علامات پائی جا رہی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے تاہم وہ انتظامی امور دیکھتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے زریعے تمام معاملات جاری رکھے گے۔ اس سے قبل شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق کے بعد شاہی خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی کیونکہ 71 سالہ شہزادے نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے دوران ہی صاحبزادوں شہزادے ولیم اور ہیری سے بھی ملاقات کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں