مال برداری

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران 19.80 فیصداضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19.80 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء-04 سے لیکرفروری 2020 ء-04 تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 158.573 ملین ڈالرخرچ ہوئے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 19.80 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 132.355 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2018-19ء-04 کے دوران برامدات پر مال برداری اخراجات کی مد میں کل 190.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

سٹیٹ بنک کے مطابق فروری 2020ء-04 میں برا?مدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 19.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال فروری میں برآمدات پرمال برداری اخراجات پر12.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں