سیاست دانوں

بدعنوان سیاست دانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کر دیے، شیخ رشید

شکار پور(عکس آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھے نہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے،قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں،

بدعنوان سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ نواز شریف کا بھی یہی ارادہ ہے، پاک بھارت جنگ ہوئی دنیا کی سائنسدان انگشت بدنداں ہو جائیں گے، کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکا دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے۔شکار پور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکہر سے ڈی جی خان تک ریلوے ٹریک کے معائنے کے لیے نکلا ہوں ،موجودہ حکومت نے ریلوے میں10 ہزار نوکریاں دی ہیں،ریلوےکاخسارہ جلد ختم کردیں گے، ایم ایل 1 سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھے نہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے،

جس جس نے گاجریں کھائی ہیں انہیں نیب کا چورن ملے گا۔ آصف زرداری کے دوستوں نے پیسے دینے شروع کردیئے ہیں،آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، مودی سے غلطی ہوگئی ہے لیکن اب ہم اسے جانے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی دنیا کی سائنسدان انگشت بدنداں ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے جو حرکت کی ہے اس پر ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا راستہ نہیں لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی نے جو غلطی کی ہے وہ آخری جنگ ہو گی، میں نے پا، آدھا پا والی بات بالکل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی، دس ہزار نوکریاں دے دی ہیں، کابینہ نے دس ہزار مزید نوکریوں کی منظوری دے دی ہے، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکا دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں