شمالی کوریا

بحریہ کو جوہری ڈیٹرنس فورس کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ (عکس آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ وہ کورین پیپلز آرمی (کے پی اے ) نیوی کو نیوکلیئر ڈیٹرنس فورسز کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کم جونگ اْن نے کہا کہ اب سے کے پی اے کی بحریہ قومی جوہری ڈیٹرنس فورس کا حصہ بن جائے گی جسے سٹریٹجک مشنز کا کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کی تمام شاخیں طاقتور جوہری ہتھیاروں کے وسیع استعمال کی پالیسی” کے مطابق نئے آلات حاصل کریں گی۔کم جونگ نے کہاکہ کورین ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ایک واحد کنٹرول سسٹم کو منظور کیا جانا چاہیے تاکہ ملکی بحریہ جنگ کے لیے مکمل تیاری پر رہے اور مرکزی کمیٹی کی طرف سے نامزد کردہ ہدف کو تباہ کر سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کی تیز رفتار ترقی کا راز آلات کی اپ گریڈیشن کے مضبوط فروغ اور عملی جنگی صورتحال میں مشقوں کے انعقاد میں مضمر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں