راجہ عدیل

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا’راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن)آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمتوں میںاضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بم گرا کر ملک میں ہوشربا مہنگائی کی راہ ہموار کی گئی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پرہرماہ مزید بوجھ ڈالا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پٹرولیم پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے انہوںنے کہا کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرکے پٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں