بجلی کی پیداوار ی

بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں 9 ماہ کے دوران 68فیصد کمی

مکوآنہ (عکس آن لائن)بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر399ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کا حجم 1.236ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر23ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال مارچ میں 60 ملین ڈالر تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر23 ملین ڈالر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں