بجلی کی قیمتوں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ‘راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے 2.97روپے فی یونٹ کے ساتھ ساتھ کمرشل زرعی شعبہ پر1.25روپے یونٹ سرچارج عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،بجلی کی قیمتوں میںاضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا جس سے عوام متاثر ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ عدیل نے کہا کہ عوامی مفادات کے برعکس آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے وزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے کی بات تو کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

بجلی کی فی یونٹ قیمتوں اور یونٹ سرچارج میں اضافہ کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور بجلی مہنگی ہونے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی اس لیے حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں کو واپس لے اور عوام کو ریلیف دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں