عرفان اقبال شیخ

بجلی کی غیراعلانیہ باربار بندش کا مسئلہ فورا حل کیا جائے: لاہور چیمبر

لاہور (عکس آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بار بار بندش پر

گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس صنعتی

پیداواری متاثر ہوگی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور

نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ بجلی کی بارہا بندش، کمزور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم

کی طرف فوری توجہ کی ضروری ہے، توانائی ترقی کے لیے بہت اہم ہے ، معاشی نشوونما کے لیے

اس کی مسلسل اور سستے داموں فراہمی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت اور زیادہ قیمت نے

توانائی کے متبادل ذرائع کی اہمیت کو بھی اجاگر کردیا ہے، پاکستان مہنگے تیل کے ذریعے بجلی پیدا

کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا متبادل ذرائع کو بھی فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی

کی بچت کا رحجان بڑھانے کے لیے بھی مہم چلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں