اوم پوری

بالی ووڈ اداکار اوم پوری کو دنیا چھوڑے تین برس بیت گئے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری کو دنیا چھوڑے تین برس بیت گئے۔ اوم پوری نے بھارت کے علاوہ پاکستانی ، برطانوی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کا م کیا۔اوم پوری نے پاکستان کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں بھی کام کیا جو 2016 کی سب سے کامیاب فلم تھی۔

اوم پوری کی کامیاب فلموں میں اردھستے ، ہیرا پھیری ، او مائی گاڈ، ڈان، دبنگ ،بلو باربر اوردیگر شامل ہیں۔اوم پوری پاکستانی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حامی تھے اسی وجہ سے انہیں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں