آم

باغبان پھل کی مکھی کے تدارک میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرو لائزیٹ کااستعمال ماہرین زراعت کے مشورے سے کرنے کی ہدایت کی ہے.

اور کہاہے کہ باغبان پھل کی مکھی کے تدارک میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ پاکستانی آم اعلیٰ معیار ، ذائقے ، لذت ، غذائیت کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد پہنچان ہے.

جبکہ آم کی برآمد سے ہرسال ملک کو قابل لحاظ زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے مگر پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث آم کا معیار بری طرح متاثر ہوتاہے جس کا تدارک ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پھل کی مکھی گھریلو مکھی سے جسامت میں زرابڑی ہوتی ہے اور بالغ مکھی کی رنگت سرخی مائل بھوری ، پرشفاف ، ٹانگوں کارنگ زرد اور دھڑ پر پیلے رنگ کی لمبی دھاریاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مادہ مکھی پھل کے اندر ڈنگ کے ذریعے انڈے دیتی ہے جن سے نکلنے والی چھوٹی سنڈیاں پھل کو اندر سے کھا کر نقصان پہنچاتی ہیں جس سے پھل کا معیار بری طرح متاثر ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے دیگر میزبان پودوں ترشاوہ پھلوں ، امرود ، بیر ، پپیتے ، بینگن ، بیل والی سبزیوں ، جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں