آم

باغبانو ں کو آم کے پھل کی برداشت کے بعد بیمار،خشک شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے باغبانو ں کو آم کے پھل کی برداشت کے بعد بیمار،خشک شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار آم کے پودوں کی درست اندازمیں کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کرلیں اور درختوں کی چھتری کو مناسب حدتک کاٹ کر اس کی سنبھال مناسب طریقے سے کریں تاکہ وہ بہترپھل دینے کے قابل رہ سکے۔ انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ آم کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کیلئے آری یا تیزدھارآلات کا استعمال کیاجائے.

اور کلہاڑے یا کندآلات کا ہرگزاستعمال نہ کیاجائے کیونکہ اس سے پودے کو نقصان کا احتمال ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی شاخیں کاٹنے کے بعد ان پر بورڈ وپیسٹ لگادیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی شاخ کو ہمیشہ ترچھاکاٹ کر اس کے اوپر بورڈ وپیسٹ لگانے سے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں