باغات

باغبانوں کو باغات کی مناسب دیکھ بھال اور فوری تدارکی حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور۔(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ آم کے درختوں پر حملہ آورہونے والے 70سے زائد اقسام کے کیڑوں میں مینگو ملی بگ سب سے خطرناک اورمعاشی نقصان پہنچانا والا کیڑاہے لہذاباغبانوں کو باغات کی مناسب دیکھ بھال اور فوری تدارکی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اس کیڑے سے بچاؤکیلئے جوآم کے علاوہ سنگترے‘مالٹے‘شہتوت‘ بیر‘ امرود اورجامن سمیت تقریباً 70درختوں پر بھی حملہ آور ہوتاہے فوری مناسب انتظامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں وسیع رقبہ پر آم کی کاشت کی جاتی ہے مگرہمارے اکثر باغبان تحفظ نباتات کے بارے میں سفارشات پرعمل نہیں کرتے جس سے باغات کو بھاری نقصان پہنچتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ مینگو ملی بگ کیڑامئی تک متحرک رہتاہے لہذا باغبانوں کو باغات کی مناسب دیکھ بھال اور فوری تدارکی حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں