کنو

بارش سے کنو کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔زرعی ماہرین

سرگودھا (عکس آن لائن) موسم سرما کی پہلی بارش سے کنو کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونے سے اس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا ،زرعی ماہرین کے مطابق کنو کی فصل جو خشک موسم کی وجہ سے متاثر تھی بارش نہ ہونے سے کاشتکار پریشان تھے بارش کے باعث ان کی پریشانی میں نمایاں کمی اور کنو کی فصل میٹھی ہونے سے عوام کو سردیوں کی سوغات بہتر انداز میں کھانے کو ملے گی۔

سرگودھا جو کنو کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھرمیں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے جبکہ بھلوال کو کنوکے حوالے سے دنیا کا کیلفورنیا بھی کہا جاتا ہے یہاں کا کنو اپنی مٹھاس کے باعث ایک الگ مقام رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں