باجی

‘باجی’ ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کی نامور اداکار میرا کی فلم ‘باجی’ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوا اور اب یہ فلم ایک اور اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

فلم ‘باجی’ رواں سال منعقد ہونے والے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں 28، 29 اور یکم مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا آغاز 25 مارچ سے ہورہا ہے جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ فلم ‘باجی’ کی کاسٹ میں اداکارہ میرا کے ساتھ ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، نیئر اعجاز نے اہم کردار نبھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں