عامر

بابر وکٹ پر رہیں گے تو 300 سے زیادہ رنز ہوں گے، عامر

لاہور (عسکں آن لائن)پاکستانی آل رانڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جس جارحانہ انداز سے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے تھے انہیں اسی انداز میں کھیلنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رئوف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حارث نے تیز بولنگ کی اور وہ ردھم میں نظر آئے، 1992میں پاکستان پہلا میچ ہار گیا تھا لیکن آج جیت گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم اور میری محبت بہت گہری ہے، بابر اعظم وکٹ پر رہیں گے تو 300 سے زیادہ رنز ہوں گے، لگتا ہے امام الحق میں اعتماد کی کمی ہے، پچھلی انتظامیہ نیفخر زمان کا نمبر تبدیل کیا۔پروگرام میں شریک عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کا وکٹ پر رہنا ضروری ہے جبکہ امام الحق گیارہوں مرتبہ بانسر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخرزمان پرہماری ٹیم انحصارکرتی ہے، انہیں چاہیے اپنی پرانی گیم کھیلیں، وہ جس جارحانہ انداز سے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے تھے انہیں اسی انداز میں کھیلنا چاہیے۔

سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سعود شکیل اور محمد رضوان نے بہت اچھا کھیلا، بابر اعظم اسپنر اورفاسٹ بولرکو اچھا کھیلتا ہے لیکن بابر اعظم آئوٹ ہو تو دوسروں کو ذمہ داری لینی چاہیے، ٹیم انتظامیہ صرف کہتی ہے کہ میچ جیتنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں