اعتزاز احسن

اے پی سی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو (ن) لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں’ اعتزاز احسن

لاہور( عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)

پر بھروسہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے

دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا

پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ (ن)

پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف 7بھائی تھے باقی 6 بھائیوں کا کس کو معلوم ہے؟، نوازشریف

نے اپنے بھائیوں کو بھی دھوکہ دیا تو وہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیسے وفا کرسکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کالاکوٹ پہن کر پیپلزپارٹی کیخلاف عدالت جاتے تھے،بی بی کی تصاویر

ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، مسلم لیگ (ن) کے دوران میں میموگیٹ سکینڈل بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی آصف زرداری کی بطور سزا زبان کاٹی گئی اور جس نے یہ کام کیا .

وہ شخص آج سینیٹر بن کر ایوان میں بیٹھا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، سینیٹ الیکشن میں

بھی مسلم لیگ (ن)نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے

آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا۔اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس

کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو (ن) لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں،مسلم لیگ (ن) سے پیپلز پارٹی کا اتحاد

لمبے عرصے نہیں چل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں