نجی گوداموں

اے سی گجرات محمد جمیل کی قیادت میں مختلف علاقوں کے نجی گوداموں میں اچانک چھاپے

گجرات (عکس آن لائن) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے اے سی گجرات محمد جمیل کی قیادت میں مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر نجی گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 10ہزار بوری سے زائد گندم برآمد کر لی ہے، برآمد کی جانیوالی قبضہ میں لیکر سرکاری گودام منتقل کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر اے سی گجرات محمد جمیل کی قیادت میں ٹیم نے بھاگوال، ٹاندہ، سرخپور، بڑیلہ شریف گیکیاں، نجان میں مختلف افراد کے ذاتی گوداموں میں چھاپے مارے اس دوران ان گوداموں سے غیر قانونی طور پر مجموعی طور پر 10 ہزار 9 بوری گندم برآمد کر لی گئی اے سی گجرات محمد جمیل نے بتایا کہ قبضہ میں لے لی گئی گندم غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی

انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندازوں کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا اور ان سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ذخیرہ اندازوں کیخلاف کامیاب کریک ڈاون پر اے سی گجرات محمد جمیل اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں