اداکارہ ثنا

ایک دوسرے کیخلاف بلاوجہ محاذ آرائی ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ‘ ثنا

لاہور (عکس آ ن لائن )نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، مہذب معاشرے میں کسی کی عزتیں نہیں اچھالی جاتیں مگریہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ معاشرے میں ہونے والی برائیوں میں سب کا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ہے ،آج معاشرے کا ہر فرد صرف اپنی ذات کو ہی ٹھیک کرنا شروع کردے تو ہم درست سمت پر آ جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اب بچے ہو گئے ہیں تو مصروفیت بھی بڑھ گئی ہیں ،لیکن پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ وقت مل جائے جس میں صرف سکون میسر ہو ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن سے ہی ہم سب کو اپنے آپ سے عہد کرنا چاہیے کہ ہم کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کو ٹھیک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں