عظمی بخاری

ایک بار پھر خادم اعلی عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں’عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پارٹی صدرشہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک بار پھر خادم اعلی عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں

ثابت ہوا حق اور سچ کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے جس لگن اور محنت سے پنجاب کے عوام کی خدمت وہ پوری دنیا جان چکی ہیں۔ترکی اور چین کی حکومتیں اور دنیا شہبازشریف کی صلاحیتوں کی متعرف ہیں۔جعلی انتقامی سیاست کا اژدھا جلد اپنی موت آپ مرنے والا ہے۔پوری قوم آج نیب کے ترجمان شہزاد اکبر کو تلاش کررہی ہے۔شہزاد اکبر کو بھی کوئی بتادے شہبازشریف پھر سرخرو ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں