یونیسیف

ایڈز سے دنیا بھر میں گزشتہ سال ایک لاکھ بیس ہزار نوجوان موت کے منہ میں گئے، یونیسیف

نیویارک (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایڈز سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر 19 سال تک کی عمر کے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ایڈزسے مرنے والوں میں سے 62 فیصد کی عمر چار سال تک تھی۔ 9 سال تک کی عمر کے مریضوں میں سے نصف سے زیادہ کو یہ بیماری پیدائش سے پہلے منتقل ہو چکی تھی۔ اس مرض میں مبتلا ہونے کے 60 فیصد سے زیادہ واقعات صحارا افریقہ میں سامنے آئے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ علاج تک رسائی کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں بڑی تفاوت موجود ہے۔یونیسیف نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماں سے بچے میں اس بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ بچوں اور بالغوں کے لیے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور علاج کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں