احتجاجی ریلی

ایپکا ضلع اوکاڑہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی چوک میں مظاہرہ

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن ) ایپکا ضلع اوکاڑہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی چوک میں مظاہرہ کیا گیا ،ریلی کی قیادت ضلعی صدر تنویر اسلم شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد، سینئر نائب صدر شیخ سہیل ندیم ،ریاض عابد، شفقت رسول قمرو دیگر نے کی ریلی کے شرکاءنے بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،

ریلی کے شرکاءنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںفیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر یں، ورنہ احتجاج پنجاب اسمبلی کے سامنے ہو گا،ملازمین کیلئے کےلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا 25% مہنگائی الا¶نس کا نوٹیفکشین جاری کریں، مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین طبقہ پرمنفی معاشی اثرات مرتب ہوئے ہیںجن کوریلیف دیاجائے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںاضافہ کیاجائے ،گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافہ سے جہاںضروریات زندگی کی ہرچیزمہنگی ہوگئی ہے،ریلی میں ضلع بھر سے آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں