مسرت چیمہ

ایوانوں کے اندر اور باہر ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ، آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حکومت کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا پوسٹمارٹم کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دو محاذوں پر جدوجہد کرنے کیلئے پر عزم ہے ، ایک طرف ہم نے بطور اپوزیشن عوام کے حقوق کا دفاع کرنا ہے اوردوسری طرف ہم نے اپنے چوری ہونے والے مینڈیٹ کے خلاف بلا تعطل اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے وسائل ذاتی تشہیر اور اپنی آسائشوں پر خرچ نہیں کرنے چاہئیں ہم اس حوالے سے بھی قوم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں گے،عوام اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہیں حکومتی اشرافیہ اپنے اخراجات میں کمی کر کے اسے عوام کو ریلیف دینے کے لئے منتقل کرے ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آئین و قانون کی بالاد ستی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا لیکن یہاں پر آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور پھر سب اچھا کی رپورٹ بھی دی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں