کورونا پابندیاں ختم

این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاو مسلسل کم ہو رہا ہے ، اس لیے سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، اب اس وبا سے نکلنا ہے ، ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی ، کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا میں کچھ اضافہ ہو، ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں، عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا ۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی نظر آرہی ہے، ویکسی نیشن بہت اہم لیو ل تک پہنچ گئی جبکہ اس میں مزید کی گنجائش باقی ہے ، ہم نے کورونا کی صورتحال کی مد نظر رکھتے ہوئے اس وباءسے آگے نکلنا ہے تاکہ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزاریں ہم نے کرونا کی صورتحال پر فیصلہ کیا کہ این سی او سی کی جانب سے ملک میں کرونا وباءکی وجہ سے لگنے ولی بندشوں پر ویکسی نیشن کی پابندی جاری رہے گی اور یہ تب تک رہے گی کہ جب مکمل آبادی والے لوگ ویکسی نیشن کے مراحل کی سطح تک پہنچ جائیں ۔ انہوں نے کہا اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سلسلہ ختم ہوگیا ۔ کورونا وباءابھی جاری ہے،اپنے تجربات کی بنا پر کوئی ایسی صورتحال نظر آئی اس پر اقدامات کئے جائیں گے ،کورونا وباءکی صورتحال پر اقدامات کرنے کیلئے رسک اٹھانا پڑے گا جس میں خدشہ ہے کہ اس کورونا وباءکچھ حد تک اضافہ ہو سکے ،دوسال سے کورونا وباءکا مقا بلہ کرتے ہوئے پوری قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا وباءپرجو ہدایات جاری کی گئیں اس پر عمل کیا گیا ، فضائی سفر کے حوالے سے ویکسی نیشن کی پابندی برقرار رہے گی ،کورونا ابھی بھی موجود ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرتے رہیںح ،جس طرح کورونا وباءپر ملک میں قابو پایا گیا اس بناءپر بطور پاکستانی سرفخر سے بلند ہوا ، اس لئے پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کورونا وباءکی صورتحال پر قابو پانا نہ صرف وفاقی حکومت کے دیگر وزارتوں کی محنت بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا این سی او سی کے پلیٹ فارم پر وفاق اور خود صوبائی حکومتوں نے ملکر کام کیا اور ان کا کردار رہا جبکہ این سی او سی کے آپریشنل نظام میں پاک فوج بھی اہم کردار شامل ہے ، سب سے بڑ ا اور ہم کردار ہماری جوڈیشری کا بھی ہے جس کے ذریعے فیصلے ہوسکے اور اس پر عمل درآمد ہوسکا ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے ہماری راہیںہموار کیں اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہماری امداد کی ۔ کورونا وباءپر قابو پانے میں علماءکا بھی اہم کردار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں