این سی او سی

این سی او سی نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا

اسلام آباد( عکس آن لا ئن) این سی او سی نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنہیں، اجتماعات ہوں یا پبلک مقامات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک کے 11 شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ این سی او سی نے کہا صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک لازم قرار دیں۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا وبا کا 80 فیصد تیزپھیلا ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں ہے جن میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، گلگت، مظفرآباد شامل ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اس وقت ملک بھرمیں 4 ہزار 374 اسمارٹ لاک ڈان چل رہے ہیں، ملک بھرمیں 30 ہزار610 افراد اسمارٹ لاک ڈان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں