بابر علی

اینیمل کی ایک اور چوری پکڑی گئی، بابر علی نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جانب سے نبھایا گیا کردار پاکستانی اداکار بابر علی کے کردار کی نقل نکلا۔

ورسٹائل پاکستانی اداکار بابر علی نے فلم میں رنبیر کپور کی جانب سے نبھائے گئے کردار رنوجے عرف وجے کے مماثلت پر مبنی الزام پر لب کشائی کردی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ فلم مولا جٹ کو جو عزت ملی اس میں کوئی شک نہیں۔ چھوٹی سی انڈسٹری میں اتنا سب ہوجانا یہ بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے رنبیر کپور کے رنوجے کے کردار کو اپنے لیجنڈز آف مولا جٹ میں نبھائے گئے مولا جٹ کے باپ سردار جٹ کے کردار سے مماثلت کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سین پر معمولی کاپی کا الزام عائد کیا۔اداکار بابر علی نے کہا کہ مولا جٹ میں میرا لک اور انیمل میں رنبیر کا لک ملتے جلتے ہیں اور ایک سین میں بھی رنبیر کا مشین گن نکال کر ڈبے کو توڑنا لیجنڈز آف مولا جٹ کے ایک سین کی کاپی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں