اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن نے تین اضلاع میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کر الی

لاہور( عکس آن لائن)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں گرینڈآپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کر الی ۔ رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد سے محکمہ اوقاف کی 112 ایکڑ 7 کنال اراضی واگزار کرالی گئی جس کی مالیت گیارہ کروڑ سے زائد ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈپٹی ڈائریکٹر غلام یاسین نے محکمہ اوقاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ ڈی جی خان کے علاقے چورہٹہ پچادھ محکمہ انہار کی پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ سے زائد مالیت کی 85 کنال اراضی واگزار کروالی گئی ۔

انسپکٹر ملک عبدالمجید نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے چراگاہ کے لئے مختص صوبائی حکومت کی 135 کنال اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ چراگاہ کی زمین پر 25سال سے قبضہ مافیا کے پاس تھی۔ واگزار کرائی گئی تمام زمین متعلقہ محکموں کے حوالے کردی گئی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق متعلقہ محکموں کو قابضین سے لگان وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں