ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا سعودی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

لندن(عکس آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص حماس کے سینئررہنماا ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے سعودی فرمانروا کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ مملکت میں فلسطینیوں کا ٹرائل بین الاقوامی انصاف کے ضابطوں اور قوانین کے منافی ہے۔

ایمنسٹی کی طرف سے یہ مکتوب سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ سلمان کے دفتر کو ارسال کیا گیا ، اس مکتوب میں سعودی قیادت کی توجہ موجودہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کی طرف مبذول کرانے کے بعد شاہ سلمان سے کہا گیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں بالخصوص ڈاکٹر محمد الخضری اور ھانی الخضری کو رہا کرنے کاحکم دے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے استغاثہ کی طرف سے ھانی الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ۔

سعودی حکومت ان پر عائد کردہ الزامات واپس لیتے ہوئے انہیں باعزت رہا کرے۔ایمنسٹی نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر جلادوں کے ذریعے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب قیدیوں کے معاملے میں بین الاقوامی حقوق اور معیارات کی خلاف ورزی کررہا ہے۔مکتوب میں کہا گیا کہ عالمی ادارے کو مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ سعودی جیلوں میں قید ھانی الخضری اور محمد الخضری کے ساتھ مجرمانہ بدسلوکی اور ظلم کیا جا رہا ہے،

ان پر بدترین جسمانی تشدد کیا جاتا ہے ،عالمی ادارہ فوری طورپر تشدد کا نشانہ بنائے فلسطینیوں کو طبی مدد فراہم کرنے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں