اداکارہ ایمان علی

ایمان علی کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ حال ہی میں ایمان علی ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں اپنی بیماری کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ Multiple sclerosis میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے وہ اکثر چیزوں کے نام بھول جاتی ہیں۔ایمان نے بتایا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ان کے ہاتھ کام نہیں کر رہے بالکل سن ہوگئے ہیں جبکہ انہیں بولنے میں بھی دشواری ہورہی ہے یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ چیزوں کے نام تک بھول جاتے ہیں۔ایمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بیماری کو ایک چیلنج کی طرح لے رہی ہیں اور اسے دماغ پر سوار نہیں کر رہیں کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی اس بیماری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتیں اور لوگوں سے ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں